۔،۔ مساجدکے علماہء کا مل بیٹھنا بسلسلہ آغاز رمضان ،اختتام رمضان اور اوقات سحر و افطار۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پچھلے تین سال سے متواتر،ادارہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ،ادارہ پاک محمدی مسجد فرینکفرٹ،حق باہو ٹرسٹ فرینکفرٹ، ادارہ مسجدبیت الحمد فرینکفرٹ، ادارہ دارالامان ڈیٹزن باخ، مسجد اشافن برگ اور ادارہ منہاج القرآن،ماہ رمضان المبارک ، اوقات سحر وافطار اور عید الفطر کے اوقات کے لئے مل بیٹھتے ہیں یہ قدم اس لئے اُٹھایا جاتا ہے کہ تمام مسلمان اور خاص کر پاکستانی کمیونٹی ایک دن سے ماہ رمضان کا آغاز کریں اور ایک ہی دن عید الفطر منائیں ، محترم عبد الطیف چشتی الازہری خطیب مسجد نے نظامت کے فرائض سنبھالتے ہوئے مسجد بیت الحمد سے تشریف لانے والے عبد المنان خان سے تلاوت کی درخواست کی ،محترم محمد صدیق مصطفائی خطیب دارالسلام سے نعت رسولﷺکی درخوست کی اس طرح خوبصورت اور نورانی ماحول میں محفل کل آغاز ہوا،الحمد اللہ تمام دوست و احباب نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ انشااللہ تمام مساجد کا سحری و افطاری ،ماہ مضان کا آغاز اور اختتام اور عید الفطر ایک ہی دن منائی جائے گی۔ محفل کے اختتام پر امت مسلم کی یک جہتی ،سلامتی پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے لئے دعا کی گئی ۔،۔نوٹ۔،۔ محمد صدیق مصطفی صاحب کے مشورہ پر انشا اللہ آنے والے برس میٹنگ ماہ رجب میں رکھی جائے گی۔

m1 m2 m3 m5 m7 m9 m10 m11 m12 m13 m15 m16 m17 m18 m19