۔،۔ملکہ با زار سڑک کے اطرا ف بنا ئے گئے نالے شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے۔،۔
ملکہ( عمر فا رو ق اعوا ن سے )ملکہ با زار سڑک کے اطرا ف بنا ئے گئے نالے شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ۔ کچھ عرصہ قبل شاہین چو ک ملکہ تا ہسپتال چوک ملکہ زیر تعمیر سڑک گلیانہ چو ک تا گو ٹریالہ کے دونوں اطرا ف نکا سی آب کے لیے ادھو رے نا لے تعمیر کیے گئے جنکی منا سب نکا سی نہ ہو نے کی وجہ سے جگہ جگہ جو ہڑ کی شکل اختیا ر کر گئے ہیں ۔ مسلسل گندا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے یہ نا لے مچھر وں کی آما جگا ہ بن گئے ہیں اور ان میں تعفن پھیلنے کے سا تھ سا تھ مکھیو ں کی طرح مو ٹا مو ٹا مچھر پیدا ہو گیا ہے ۔ جسکی وجہ سے نا لو ں کے اطرا ف میں دکانداروں اور گا ہکو ں کو شدید مشکلا ت کا سا منا ہے ۔ اہل علاقہ اور دکاندا روں نے محکمہ صحت کے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان نا لو ں میں مچھر ما ر سپرے کیا جا ئے تا کہ مچھروں کے کا ٹنے سے پھیلنے والی مختلف بیما ریوں سے بچا جا سکے ۔