-،-پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت ہمارا مشن ہے۔ امجدچودھری -،-
آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجدچودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت ہمارامشن اورہماری سیاست کامحور ہے۔پاکستان کے محافظ اورمعمار پرویز مشرف نے اپنے ویژن کی روشنی میں اپنے ہم وطنوں کو” سب سے پہلے پاکستان” کانعرہ دیا۔یہ کوئی عام سیاسی نعرہ نہیں بلکہ حقیقت میں یہ سلوگن ہمارے قائدپرویز مشرف کاسیاسی فلسفہ ہے اوراس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔کسی کواپنے شخصی اقتدار کی مضبوطی اورموروثی سیاست کی بقاء کیلئے ریاست کو کمزورکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔حکمران آتے اورچلے جاتے ہیں مگر ریاست کیلئے اداروں کاوجودناگزیر ہوتا ہے ۔حکمرانوں کیخلاف انتہائی سنجیدہ چارج شیٹ منظرعام پرآئی مگر وہ انہوں نے اپنے دفاع میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ۔وہ مانچسٹر میں اے پی ایم ایل کے ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔اے پی ایم ایل اوورسیزکونسل کے صدرافضال صدیقی ،اے پی ایم ایل برطانیہ کے صدر چودھری تبریزعورہ ،جنرل سیکرٹری آدم غیاث الدین ،چیف کوآرڈی نیٹر سعیدبھٹی ،پریس سیکرٹری محسن نقوی اورصدرمینارٹی ونگ عمانویل رائے لندن سے خصوصی طورپرورکرزکنونشن میں شریک ہوئے اورشرکاء سے پرجوش اندازمیں خطاب کیا۔کنونشن میں ایک قراردادپاس کرتے ہوئے ڈان لیک کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے پرزوردیاگیا ۔ورکرزکنونشن میں آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری آدم غیاث الدین کی طرف سے جو نئے عہدیدار نامزدکئے گئے اورانہیں ان کی تقرری کانوٹیفکیشن دیاگیا ان میں صدرنارتھ ویسٹ چودھری افتخار احمد،جنرل سیکرٹری نارتھ ویسٹ خالدراشد ،چیف آرگنائزر نارتھ ویسٹ افتخارحسین کاظمی ،صدرگریٹرمانچسٹر ارباب خان ،سینئر نائب صدر گریٹرمانچسٹر عمارمنظور ،نائب صدرگریٹرمانچسٹرقاضی شبیر ،صدربریڈفورڈ غلام جیلانی راجا،نائب صدربریڈفورڈ راجاسعیداحمد،جنرل سیکرٹری بریڈفورڈ راجافرحت ریاض ،صدربرنلے محمداصغرتبسم ،صدربلیک برن سبحان معروف ،صدروومن ونگ نارتھ ویسٹ فاطمہ خان ،صدروومن ونگ گریٹرمانچسٹر عامرہ وانی ،نائب صدر وومن ونگ گریٹرمانچسٹر فوزیہ طیب قابل ذکر ہیں۔۔اے پی ایم ایل اوورسیزکونسل کے صدرافضال صدیقی ،اے پی ایم ایل برطانیہ کے صدر چودھری تبریزعورہ ،جنرل سیکرٹری آدم غیاث الدین ،چیف کوآرڈی نیٹر سعیدبھٹی ،پریس سیکرٹری محسن نقوی ،صدرمینارٹی ونگ عمانویل رائے نے نامزدعہدیدارا ن میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے اوران کی کامیابی کیلئے اپنے قائد پرویز مشرف ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجدچودھری اور اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔