۔،۔پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن کے انتخابات۔،۔
لاہور ( پ ر ) پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن کے انتخابات آج (مورخہ 18مئی بروز جمعرات ) فیڈریشن کے مرکزی ہیڈ کو آرٹر میں ہونگے ۔فیڈریشن حکام نے انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے فیڈریشن کے سینئر رُکن محمد علیم خان کی سربراہی میں تین رُکنی الیکشن کمیشن قائم کر دیا ہے ۔انتخابات میں چےئرمین ،سینئر وائس چےئرمین ،وائس چےئرمین ،صدر ،چیف آرگنائزر ،سینئر نائب صدر ،نائب صدور ،جنرل سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری اور سیکرٹری انفارمیشن کی نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔جبکہ نئی منتخب شدہ باڈی دیگر انتظامی عہدوں پر نامزدگی کے لئے فیڈریشن کے موزوں اراکین کو نامزد کرے گی۔

tu