-،-نوازشریف کے معاشی ویژن نے کایا پلٹ دی۔رانا بشارت ،اقبال سندھو-،-
لندن ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے سینئر نائب صد ر رانا بشارت علی خاں اورسیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاشی ویژن نے کایا پلٹ دی ۔اب دنیا کی مقتدر اورمعاشی قوتیں پاکستان کی طرف دیکھنے اوردوستی کاہاتھ بڑھانے پرمجبور ہیں۔ہرمہذب ملک سی پیک کاحصہ بننے کاخواہاں ہے ۔پاکستان اورچین میں ایک نیا دورشروع ہوگیا ۔بھارت سی پیک پراثراندازہونے کی پوزیشن میں نہیں ۔پاکستان کوتنہا کرنے کی کوشش اورخواہش نے الٹابھارت کوتنہا کردیا ۔عالمی عدالت انصاف میں بھارت کویقیناًخفت اٹھانا پڑے گی دشمن ملک کے جاسوس اوربدنام زمانہ دہشت گرد کلبھوشن یادیو کوضرورکیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔ پاکستان کی منتخب قیادت ہرگز بیرونی دباؤمیں نہیں آئے گی ۔پاکستان کی داخلی سا لمیت اورحاکمیت اعلیٰ پرکسی قسم کاسمجھوتہ خارج ازامکان ہے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ رانا بشارت علی خاں اور اقبال سندھو نے مزید کہا کہ روشن اور محفوظ مستقبل پاکستان اورچین کامنتظر ہے،دونوں ملک کے حاسد حسد کی آگ میں جل رہے ہیں ۔پاکستان اورچین ایک دوسرے کاہاتھ تھام کرآگے بڑھتے رہیں گے اوردونوں ملکوں کی عوام کادامن مرادنعمتوں اورخوشی سے بھرجائے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ مراسم قابل رشک ہیں۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے چین میں جوتاریخ رقم کی ہے ،اس کے ثمرات سے معاشرے کے تمام طبقات مستفیدہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک معاشی انقلاب کاروڈ میپ ہے اوراس کی کنجی وزیراعظم میاں نوازشریف کے ہاتھوں میں ہے۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جوگرانقدر قومی خدمات انجام دی ہیں ان کی بنیادپر2018ء کے انتخابات میں واضح برتری کے ساتھ کامیاب ہوگی اورملک وقوم کی خدمت کاسفرجاری رہے گا۔