-،-غربت کی بجائے غریب مٹاؤ کی پالیسی پر عمل ہورہا ہے‘ ایم آر پی-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کچی آبادی و گوٹھ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ رہائش سمیت روزگار‘ تعلیم ‘ علاج ‘ تحفظ و دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کا فریضہ ہے مگر اقتدار پر قابض استحصالی طبقات کی کرپشن اور کرپشن زدہ ظالم طبقات کے محافظ استحصالی نظام نے عوام کو ان سہولیات سے محروم کرکے ان کی زندگی کو مسائل ومصائب زدہ بنارکھا ہے اسلئے جب تک وطن عزیز سے استحصالی نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا اور عوام استحصالی طبقات کو اختیار واقتدار سے علیحدہ کرکے ان کا احتساب نہیں کرینگے ان کی حالات و حالات اور معاملات و معمولات میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ اسلئے گوٹھوں اور کچی آبادیوں کے مکین آئندہ انتخابات میں روایتی سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کی بجائے محب وطن روشن پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے ہمارے نامزد کردہ دیانتدار ‘ مخلص ‘ با کردار ‘ با صلاحیت ‘ تعلیم یافتہ اور عوام دوست نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔ ہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ اللہ کی رضا اور عوامی حمایت سے ہمیں اقتدار ملا تو ہم کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو لیز کی فراہمی کیساتھ ملک بھر کے تمام عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بناکر تمام طبقات کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے اور کرپشن و ظلم کے اس نظام کو بدل کر وہ اشتراکی نظام رائج کرینگے جس میں عوام با اختیار و خوشحال ہوں گے اور ریاست ہر شہری کو رہائش ‘ روزگار ‘ تعلیم ‘ علاج ‘ تحفظ ‘ انصاف کیساتھ محنت و صلاحیت کے مواقع اجرت و معاؤضے کی فراہمی کی بھی پابند وذمہ دار ہوگی-

Photo ( Half Bardari- Sayani Welfare)