-،-قومی ادارے بھی استحصالیوں کے سامنے بے بس ہیں ‘ سولنگی اتحاد-،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارتی اسٹیل آئی کون کی اچانکء پاکستان آمد اور وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کے بعد سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کی جانب سے وزیراعظم پر بھارتی اسٹیل آئی کون جندال سے پاکستان اسٹیل کی خفیہ ڈیل کے الزام و انکشاف پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا کہ استحصالی طبقات پر مشتمل سیاستدانوں نے اپنے مفادات کیلئے روایتی سیاسی جماعتیں تشکیل دیکر صرف اپنے لئے حصول اقتدار و مفادات کی راہ تلاش کی ہے ان کا مقصد عوام کی خدمت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ یہ استحصالی طبقات دن بہ دن امیر سے امیر ترین ‘ طاقتور سے طاقتور ترین ہوتے جارہے ہیں حتیٰ کے ان کی طاقت ‘ دولت اور حکومت کے سامنے معتبر ترین قومی ادارے بھی بے بس اور ان کے احتساب سے قاصر ہیں اسلئے عوام یاد رکھیں کہ اب انہیں استحصالیوں کے مظالم سے کوئی بھی ادارہ نہیں بچائے گا اور نہ ہی کوئی اس ملک و قوم کو کرپشن سے نجات دلائے گا اس کیلئے عوام کو خود آگے بڑھنا ہوگا اور برادریوں کی سطح پر منظم ہوکر انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ظالموں کا احتساب اور اپنی برادری کے مخلص و دیانتدار نمائندوں کا انتخاب کرکے سولنگی برادری کے نقش قدم پر چلنا ہوگا تب ہی ان کا مستقبل محفوظ ‘ خوشحال اور پر امن ہوسکتا ہے بصورت دیگر قرائن جس تباہی و بربادی کا پتا دے رہے ہیں وہ بہت بھیانک ہے!