-،-پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن (PITF) کے الیکشن کا مرحل مکمل-،-

لاہور ( پ ر ) پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن (PITF) کے الیکشن کا مرحلہ مکمل،تین رُکنی الیکشن کمیشن کی نے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔حتمی نتائج کے مطابق آئندہ پانچ سال کے عرصہ کے لئے منتخب ہونے والے عہدیداران میں مجتبیٰ عباسی بحثیت چےئرمین جبکہ اصغر علی سولنگی سینئر وائس چےئرمین ، نصرت اسلم چوہدری وائس چےئرمین ،رانا صداقت علی صدر ،رانا شبیر حسین سینئر نائب صدر ،سید اقرار حسین و عامر سعید بطور نائب صدور ،محمد اکرم خان فریدی سیکرٹری جنرل اور ڈاکٹر شازیہ خُرم بطور فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں ۔دریں اثناء نو منتخب صدر نے انتظامی عہدوں پر تقرریاں کرتے ہوئے علیم خان کو بحثیت میڈیا ایڈوائزر ،ساجد علی ،لبنیٰ اعظم ٹوانہ ،نادیہ پروین،سید قرار عباس،ریاض علی ورک ،ندیم اقبال ،رانا اعجاز احمد ،خالدخان کمانڈو ،فیصل علی قیصر اور صدف بشیر کو آفیشیل آرگنائزرز ،محترمہ زولکیف نادر کوبطور لیڈی چیف انسٹرکٹر اور ڈاکٹر ابرار غوری کو آفیشیل ڈاکٹر کے طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے ہیں ۔جبکہ دیگر انتظامی عہدوں پر تقرریوں کے لئے فیڈریشن کا مشاورت اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

fi