-،-سماجی ناانصافیاں سفید پوش طبقہ کو خود کشی پر مجبور کررہی ہیں سایانی ویلفیئر -،-
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کی استحصالی معاشرے میں جہاں کرپشن ہر سو عام ہے مسائل و مصائب نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ان حالات میں انسان کیلئے سفید پوشی کی محفوظ و مطمئن زندگی ایک خواب بن کر رہ گئی اور ہر فرد ہمہ اقسام احساس عدم تحفظ سے دوچار ہے جس کی وجہ سے معاشرے کی چولیں ہل رہی ہیں مگر ان حالات میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں معاشرے اور سماجی اقدار کے تحفظ و دکھی انسانیتی کی خدمت کا فریضہ انجام دیکر انسان ہونے کا حق ادا کررہے ہیں انہی سماجی خدمت گاروں میں سایانی ویلفیئر کے چیئرمین یونس سایانی اور وائس چیئر پرسن فاطمہ میمن کا نام بھی معتبر و معزز حلقوں میں شمار ہوتا ہے جن کی سربراہی میں سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سماجی شعبہ میں نمایاں ‘ گرانقدر ‘ مثالی ‘ قابل تقلید اور قابل توصیف و ستائش خدمات انجم دے رہی ہے ۔ سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر‘ پیپلز پارٹی رہنما جیو خان بلوچ ‘ نادر بلیدی ‘ معروف نعت خواں عمران قادری ‘میمن رہنما الطاف میمن ایڈوکیٹ ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘سماجی رہنما اقبال باوانی ‘ کراچی سماجی کونسل کے سینئر وائس چیئرمین سید حسین شاہ ‘ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اعجاز سیال ‘جوائنٹ سیکریٹری راشد خان ودیگر نے کہا کہ معاسڑے کے ہر ذمہ دار شہری کا فریضہ ہے کہ وہ سایانی ویلفیئر اور سماجی خدمت انجام دینے والی سایانی ویلفیئر جیسی ہر سماجی وفلاحی تنظیم سے بھرپور تعاون کرے تاکہ معاشرے کے مستحق افراد کی سفید پوشی کا بھرم قائم رہ سکے ۔ اس موقع پر گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر سایانیٓ ویلفیئر کے نو منتخب چیئرمین یونس سایانی ‘ وائس چیئرمین فاطمہ میمن ‘صدر عمران کاتیہ ‘سینئرنائب صدر اقبال ٹائیگر ‘ نائب صدر عثمان غنی ‘جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ ایوب صدیقی‘ جوائنٹ سیکریٹری نوید اختر ‘فائنانس سیکریٹری سکندر سایانی ‘انفارمیشن سیکریٹری شہریار راجپوت و دیگر نومنتخب اراکین کابینہ سے حلف لیا ۔

say