۔،۔امریکا نیو یارک میں گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ،ایک خاتون ہلاک۔،۔

شان پاکستان امریکا نیویارک۔فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق امریکی شہر نیویاک میں ٹائمز اسکوائرTimes Squareمیں تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھ یا چڑھا دی گئی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون موقعہ پر ہلاک اور تقریباََ 23راہگیر زخمی ہوئے،رپورٹ کے مطابق 26چھبیس سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ امریکی آرمڈ سروسزUnited States Armed Forces کا رکن رہ چکا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے لوگ گھبرا گئے تھے یاد رہے کہ اس سے قبل لندن، برلن اور فرانسیسی شہر نیس میں دہشت گردوں نے گاڑیوں کو ہلاکت کا ہتھیار بنا کر لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال اس واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ملا ، وفاقی تحقیقاتی ادارہ۔ ایف۔بی۔آئی۔FBIنے تحقیق شروع کر دی ہے۔ایک عینی شاہد کے مطابق گاڑی انتہائی تیز رفتاری اور اونچی آوازکے ساتھ نمودار ہوئی جس کی آواز نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور راہگیر چھلانگیں لگا کر اپنی زندگیاں بچاتے نظر آئے۔

am am1 am3 am5 am6 am7