-،-عوام کو انصاف و احتساب کیلئے عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے ‘ ایم آر پی-،-
جے آئی ٹی رپورٹ پبلک نہ کرنے کی استدعا سے عوام میں اضطراب و تشویش پیدا ہوئی ہے !
انصاف و احتساب کی عوامی خواہش کو ٹھیس پہنچی تو عوام اس بار خاموش نہیں رہیں گے‘ امیر پٹی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے شواہد و حتمی رپورٹ سپریم کورٹ کے عملدرآمد بنچ میں کرنے پر جے آئی ٹی اراکین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قادئد و چیئرمین امیر علی پٹی والا نے کہا کہ دوران تفتیش تمام تر حکومتی الزامات اور دھمکیوں کے باوجود جے آئی ٹی کی ظاہری کارکردگی قابل تحسین رہی ہے مگر سپریم کورٹ میں پیش کردہ حتمی رپورٹ و شواہد کو پبلک نہ کرنے کی جے آئی ٹی کی استدعا نے عوام میں بے چینی و اضطراب پیدا کرکے پانامہ کیس میں حقیقی انصاف کے حوالے سے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے جبکہ ایس ای سی پی کے سربراہ ظفر حجازی پر ریکارڈنگ ٹمپرنگ کے معاملے میں مقدمہ قائم کرنے اور جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے کا نام سامنے لانے کی سپریم کورٹ کی ہدایت نے سپریم کورٹ کے عوامی اعتماد میں اضافہ کرکے اس بار حقیقی انصاف واحتساب کی عوامی توقعات کو مزید مضبوط و مستحکم کیا ہے اور اگر خدانخواستہ عوام کی ان توقعات کو روایت کے مطابق ٹھیس پہنچائی نے کوئی بھی سازش کی گئی تو عوام اب خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ملک خانہ جنگی سے دوچار ہوجائے گا ۔