-،-انقلاب اپنے ساتھ انصاف اور احتساب کو بھی لارہا ہے ‘ سولنگی اتحاد-،-
سولنگی برادری نے اپنے اتحاد سے اس انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے جو ظلم کے نظام کو بہا لے جائیگا!
پاکستان کی بانی و محافظ سولنگی برادری کو تاریخ میں پاکستان کا نجات دہندہ بھی لکھا جائیگا ‘ امیر سولنگی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )استحصالی طبقات نے ظلم اور کرپشن کی طاقت سے پاکستانی قوم اور عوام کو منتشر کرکے اقتدار واختیار پر قبضہ کرنے کے بعد 70سالوں میں قوم کو جس قدر دکھ دیئے ہیں ان کے احتساب اور انصاف کا وقت آن پہنچا ہے کیونکہ نہ صرف سولنگی برادری متحد اور منظم ہوچکی ہے بلکہ سولنگی برادری کی تقلید میں پاکستان کی دیگر تمام مظلوم برادریاں بھی استحصالی طبقات ‘ ظلم و کرپشن کے نظام اور جبرو ناانصافی کیخلاف متحدہورہی ہیں اور آج سولنگی برادری کے اس عظیم الشان اجتماع میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ انقلاب آنے ہی والاہے ۔ اوباڑو شہر ضلع گھوٹکی میں ایڈوکیٹ محمد اجمل سولنگی اور جام فیاض احمد سولنگی کی میزبانی و انتظام ہونے والی سولنگی برادری کے عظیم الشان اجتماع و کنونشن سے خطاب میں میزبان و منتظمین ‘ مہمانوں ‘ مقررین ‘ سولنگی عمائدین ‘ بزرگوں ‘ سرداروں ‘ سولنگی اتحاد کے رہنماؤں و کارکنوں اور بالخصوص سولنگی برادری کا شکریہ اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی عرف پٹی والا نے کہا کہ سولنگی قوم کو یہ اعزازحاصل ہے کہ اس نے اس انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے جو استحصالیوں اور ظالموں کو خس و خاشاک کی طرح بہا لیجائے گااور استحصالی طبقات ‘ حکمرانوں ‘ سیاستدانوں اور ان کی طفیلیوں و حاشیہ برداری کا احتساب بھی کرائے گا اسلئے پاکستان کی بانی و محافظ سولنگی برادری کو تاریخ میں پاکستان کا نجات دہندہ بھی لکھا جائے گا ۔