-،-امریکہ ،اسرائیل اورانڈیا سے بڑاکوئی دہشت گرد نہیں۔ محمدکامران میاں-،-
مسلم حکمران اسلام دشمن سازشوں کوناکام بنانے کیلئے ایک دوسرے کوسہارادیں
مووآن پاکستان کے مرکزی چیئرمین محمدکامران میاں نے کہا ہے کہ دنیا میں امریکہ ،اسرائیل اورانڈیا سے بڑاکوئی دہشت گرد نہیں ہے ۔ ہرریاست اورہرفرد عالمی ضمیر کی بیداری کیلئے اپناکرداراداکرے اوراقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائے۔اس شیطانی تکون کاجنگی جنون انسانیت کے مستقبل اورامن وآشتی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ان ملکوں کا اسلام کے بارے میں شدیدتعصب اوران کی مسلمانوں کیخلاف مہم جوئی کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔انڈیا بھی آئے روزپاکستان کومشتعل کرنے کی نیت سے ایل اوسی پرفائرنگ کرکے بیگناہ پاکستانیوں کوموت کے گھاٹ اتارتارہتا ہے، بھارتی بربریت کے نتیجہ میں پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی مزید برداشت نہیں کی جاسکتی۔ اوورسیزپاکستانیوں کے اعزازمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدکامران میاں نے مزید کہا کہ یہودوہنودطاقت سے مسلمان پرغلبہ نہیں پاسکتے تھے لہٰذاء یہ کئی دہائیوں تک ہماری کمزوریاں تلاش کرتے رہے ،انہوں نے ہمارے درمیان نفاق کابیج بویا،نااہل عناصر سیاسی کوقیادت کی صورت پاکستانیوں پرتھوپ دیا اور اب باری باری ہمیں اپنے ظلم کانشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کی بزدلی ،بے بسی اوربے حسی درحقیقت اقتدارسے غیرمعمولی محبت کاشاخسانہ ہے۔حدیث نبوی ؐ کامفہوم ہے ” پست ہمتی کے سبب تمہارے دشمنوں کے دل سے تمہارارعب نکل جائے گااورتمہارے دلوں میں پست ہمتی گھر کرلے گی اورپست ہمتی دنیا سے محبت اورموت سے نفرت کر نے کے نتیجہ میں آئی گی”،مسلم حکمران شیطانی تکون کی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے ایک دوسرے کوسہارادیں جبکہ ہارجیت کی بات اللہ تعالیٰ پرچھوڑدیں۔انہوں نے کہا کہ جس انسان کاضمیر زندہ نہ ہووہ کسی مرد ے کی طرح ہے ۔اگر مسلمان حکمرانوں کی بے حسی ختم نہ ہوئی توروزمحشر ان کاگریبان شہید فلسطینی ،برمی اورکشمیری بچوں،عورتوں اورنوجوانوں کے ہاتھوں میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شیطان اسرائیل کوطاقت کے زورپرروکاجائے،امریکہ کوبھی دوٹوک پیغام دینے کاوقت آگیاہے ۔