-،-بھارت مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ ہے۔محمدناصراقبال خان-،-

nnn

محمدناصراقبال خان
عالمی ضمیر کوجگاناہوگا۔سعیدکھوکھر،رضاایڈووکیٹ، رانابشارت ،روحی کھوکھر

ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،صدربرطانیہ رانابشارت علی خاں ،سینئر نائب صدور میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،روحی بانوکوکھرایڈووکیٹ ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ، ممتاز حیدر اعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،نائب صدرشبیرحسین ،صدرنیویارک محمد جمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی ،صدرٹیکسلا سردارمنیر اختراور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ ہے،وہاں گائے ذبح نہیں ہوسکتی مگرہرروزمسلما ن زندہ درگور کئے جاتے ہیں۔برہان وانی کی شہادت نے بھارت کوبے نقاب کردیا ،بھارت میں داخلی عدم استحکام مودی مائنڈسیٹ کاشاخسانہ ہے۔بھارت کاجاہل ہندوطبقہ گائے کو حیوان کی بجائے ماں کہتا ہے مگرمسلمانوں کوانساں تک نہیں سمجھتا۔سات دہائیوں میں کئی ملین مسلمانوں کوناحق مارنے کے باوجودبھارتی ہندوؤں کے انتقام کی آگ سرد نہیں ہوئی۔گائے کاپیشاب اورمعصوم مسلمانوں کاخون بھارتی ہندوؤں کاپسندیدہ مشروب ہے۔دنیا کے ہرملک میں مٹھی بھرانتہاپسند ضرور ہوں گے مگربھارت مجموعی طورپرانتہاپسندریاست ہے ،جہاں مسلمانوں سمیت کسی اقلیت کے بنیادی حقوق محفوظ نہیں ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان اورمیاں محمدسعید کھوکھرنے مزید کہا کہ جہالت اوربربریت کادوسرانام بھارت ہے ،انتہاپسندہندوؤں کے تعصب اورتشدد نے بھارت کوجہنم سے بدتر بنادیا ۔عالمی ضمیر سویاہوا ہے،اسے جھنجوڑنااور جگاناہوگا ورنہ بھارتی مسلمان مسلسل ایڑیاں رگڑتے ر ہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی درندے سال میں ایک باررنگوں جبکہ جموں وکشمیر میں روزانہ کی بنیادپر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔ بھارت جموں وکشمیر میں آزادی کیلئے پرامن جدوجہد کرنیوالے اسیران کوفوری رہا کرے ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے بھارت کے بٹوارے پرمہرتصدیق ثبت کردی۔برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیرماندپڑے کی بجائے مزید شدت اختیار کرگئی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اوربھارت تحریک آزادی کشمیر کے کسی سرخیل کودہشت گردقرار دے کرعالمی ضمیر کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔بھارتی درندوں کی گولیاں کشمیریوں کاسینہ چھلنی کرتی ہیں توستم زدہ کشمیری جوا ب بھی اُن پرگل پاشی نہیں کرسکتے ۔بھارتی بربریت کیخلاف کشمیریوں کی جرأتمندانہ مزاحمت اور آبرومندانہ استقامت ان کی کامیابی کامظہر ہے۔