۔،۔پاکستانی شہری سمیت 6افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔سعودی عرب۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب ریاض۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک پاکستانی شہری کو منشیات سمگل کرنے کے پاداشت میں سزائے موت دی گئی، جبکہ اسی دن 5سعودی شہریوں کے سر بھی قلم کر دیئے گئے ان پر قتل کے جرم عائد تھے ، حکومتی رپورٹ کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں ایک دن میں دی جانے والی سب سے زیادہسزائیں ہیں رپورٹ کے مطابق رواں برس میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 44ہو چکی ہے۔ واضع رہے کہ سعودی عرب میں ،دہشت گردی، قتل ، زنا، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت یقینی دی جاتی ہے۔ جبکہ مختلف جرائم میں گزشتہ برس مجموعی طور پر 153افراد کے سر قلم کئے گئے، جس پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل Amnesty International نے سعودی عرب پر تنقید بھی کی تھی۔

sa sa1 sa2