-،-مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا غیر سنجیدہ رویہ قابل تشویش ہے ‘جی کیو ایم -،-
عالمی برادری ‘ مہذب اقوام اور طاقت ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں‘ سورٹھ ویر
بھارتی تسلط زدہ کشمیر اورجوناگڑھ کے عوام کو مشرقی تیمور کی طرح حق خودارادیت دلایا جائے!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر پر موجود ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کا حل اقوامی متحدہ کی ذمہ داری ہے مگر اقوام متحدہ کا اس مسئلے کے حل میں غیر سنجیدہ رویہ اس بات کا متقاضی ہے کہ عالمی برادری ‘ مہذب اقوام اور طاقت ممالک اقوام متحدہ کو اس مسئلے کی فوری حل پر توجہ کیلئے مجبور کریں ۔گجراتی سرکار نے مزید کہا کہ بھارت نے صرف کشمیر پر ہی جبری قبضہ نہیں کررکھا ہے بلکہ پاکستان کاآئینی حصہ اور پانچواں صوبہ بھی بھارتی جبری تسلط کا شکار ہے جس کی بھارتی قید سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کیلئے بھی عالمی برادری آواز اٹھائے اور کشمیر و جوناگڑھ دونوں کے عوام کو مشرقی تیمور کی طرح حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ مسئلہ کشمیر کی طرح مسئلہ جونا گڑھ بھی پاک بھارت دوستی اورعلاقائی و عالمی امن کیلئے بھیانک خطرہ ہے !