-،-پاسداران پاکستان اسماعیلی ٹرسٹ کی جشن امامت تقریب -،-
ہزہائی نیس امام پرنس شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی امامت کی ڈائمنڈ جوبلی کا کیک کاٹا
روحانی پیشوا سے عقیدت و محبت کا اظہار ‘تعلیمات‘ خیالات و افکار پر عمل کیلئے رسم تجدید عہد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے 49ویں خاندانی و موروثی ہزہائی نیس امام پرنس شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی امامت کی60سالہ تکمیل کے موقع پر پاسداران پاکستان اسماعیلی ٹرسٹ کی جانب سے ڈائمنڈ جوبلی جشن امامت کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاسداران پاکستان اسماعیلی ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین امیر علی اسماعیلی عرف پٹی والا‘ جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ ‘ ایگزیکٹیو ممبران عبدالعلی نورعلی ‘ امین شہاب الدین‘ عبداللہ سچوانی ‘نور الدین پنجوانی ‘ سماجی رہنما رمضان ناتھا ‘ سینئر صحافی سمیر قریشی ‘ رحیم قمرالدین بدھوانی ‘ منیر حسین خواجہ ‘ شوکت صدرالدین ‘جنت علی خواجہ علاوہ اسماعیلی کمیونٹی وعمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے روحانی پیشواہزہائی نیس ا مام پرنس شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم سے محبت و عقیدت کا اظہار اور ان کی درازی عمر کیلئے دعا کرتے ہوئے ان کی تعلیمات ‘ خیالات اور افکار پر عمل کے عہد کی تجدید بھی کی ۔ اس موقع پر جشن امامت کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے 60پونڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا۔