-،-سولنگی برادری کا عظیم الشان کنونشن‘ استحصالیوں کے احتساب کا عزم -،-
سولنگی سرداروں ‘ بزرگوں ‘ عمائدین ‘ رہنماؤں اور سولنگی برادری کا عوام دشمنوں سے نجات کا عہد
انتخابات میں روایتی سیاسی جماعتوں و سیاستدانوں کی بجائے برادری نمائندوں پر اعتماد کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان سولنگی اتحاد کے ایڈوکیٹ اجمل خان سولنگی اور جام فیاض سولنگی کی میزبانی میں ہونے والے عظیم الشان کنونشن میں سردار اکرم خان سولنگی ‘سردار محمد شبیرحسین سولنگی ‘ سردار راحیل خان سولنگی ‘سردار حبیب اللہ سولنگی ‘پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما ؤں امیر علی سولنگی پٹی والا ‘ وڈیرہ اصغر علی سولنگی ‘محمد علی سولنگی ‘ کبیر حسین سولنگی ‘ اسحا سولنگی ‘ اللہ ڈنو سولنگی ‘ایازسولنگی ‘حاجی خان سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ امیر حمزہ سولنگی ‘ حسین ناز سولنگی ‘ احمد خان سولنگی ‘دوست محمد سولنگی ‘ حسن نوازسولنگی ‘ عبدالخالق سولنگی ‘ محمد یوسف سولنگی ‘ جاوید سولنگی ‘ملک عمر نذیر سولنگی ‘ محمد صالح سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی‘ معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی ودیگر کے علاوہ سولنگی عمائدین و بزرگوں اور عوام ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور اقتدار و اختیار کو استحصالیوں کے شکنجے سے آزاد کرانے کا عزم کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ استحصالی و ظلم کے نظام کو ختم کرنے کیلئے آئندہ انتخابات میں روایتی سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کی بجائے سولنگی اتحاد کے نامزد نمائندوں کو کامیاب بناکر سولنگی قوم کی اقتدار کے ایوانوں میں نمائندگی یقینی بنائی جائے گی اور عوام دشمن سیاستدانوں و سیاسی جماعتوں کا احتساب ووٹ کے ذریعے کیا جائیگا ۔