۔،۔بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 19افراد ہلاک ،متحدد زخمی۔،۔

شان پاکستان بھارت نئی دہلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے تحت بھارتی ریاست بہار میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے سلسلہ کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر آسمانی بجلی قدرتی آفت بن کر ٹوٹ پڑی جس کے ذریعہ ابھی تک 19افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے اور رپورٹ کے مطابق متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ، ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی، روہتاس، وشالی، بھوج پور، ہکسر اور سمستی پور پر گری ، مقامی حکومت نے ہلاک ہونے والے افراد کے لئے فی کس 4لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے۔