-،-کشمیریوں کی شجاعت اورشہادت قابل قدر ہے۔رانابشارت -،-

rana

رانابشارت

ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل برطانیہ کے صدرانا بشارت علی خاں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی شجاعت اورشہادت قابل قدر ہے،یونائیٹڈ نیشن کے ابزرورفوری طور پرجموں وکشمیر کادورہ اوروہاں بھارتی فورسز کی طرف سے کشت وخون کے واقعات کوقلمبند کریں۔کشمیریوں کی حالت زار عالمی ضمیرکاامتحان ہے،مقتدرقوتو ں کی مجرمانہ خاموشی نے بھارت کونڈر کردیا ۔بھارت میں مودی سرکار کے ظلم کاسورج عنقریب غروب ہوجائے گا۔کشمیریوں کی شہادتوں کاسلسلہ تحریک آزادی کیلئے تقویت بخش ہے۔بھارت کی بدترین بربریت کے باوجود کشمیریوں کاجذبہ آزادی ماند نہیں پڑا ۔مسلسل شہادتوں کے باوجود آزادی کیلئے غیور کشمیریوں کاکارواں آگے بڑھ رہا ہے ۔کشمیر کے لوگ اب اپنی منزل سے زیادہ دور نہیں ہیں۔وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔رانا بشارت علی خاں نے مزید کہا کہ بھارت نے اب تک ہزار جتن کئے مگر کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کودبانے میں ناکام رہا ۔مودی سرکار کے منفی اورماورائے آئین ہتھکنڈے کشمیریوں کومزید متحرک اورمنظم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی کے یوم شہادت پربھارت کے اقدامات اس کی بوکھلاہٹ اورجھنجلاہٹ کے آئینہ دار تھے ۔بھارتی فوج کے درندوں کی درندگی سے کشمیر کے معصوم بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں جوبدترین ظلم روا ہے اس کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ضعیف ماں باپ کے روبرو ان کے بچوں کوبیدردی سے شہید کردیاجاتا ہے ۔ ایک طرف کشمیریوں کوجمہوری سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے جبکہ دوسری طرف وہ مذہبی آزادی سے بھی محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اہلکاروں نے کشمیریوں کی زندگی کانظام درہم برہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تجا ری سرگرمیوں کوبھی بلڈوز کردیا ہے۔