۔،۔فرینکفرٹ کے ڈسکو میں جھگڑا 27سالہ شخص شدید زخمی۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی رات چند من چلے اپنے دوستوں کے ساتھ کلب میں پارٹی منا رہے تھے صبح 03:50بجے ایک دوسرے گروپ کے ساتھ منہ ماری ہوئی جو چند لمحوں بعد جنگ کی صورت اختیار کر گئی، پولیس ترجمان کے مطابق چھڑوں کا گروپ اپنی چھٹی منانے کے موڈ میں کلب پہنچا تھا کچھ ہی دیر بعد جھگڑا شروع ہو گیا زخمی شخص کے رشتہ دار نے چھڑانے کی کوشش کی تو اس کو بھی شدید زخمی کر دیا گیا مجرم ہنگامی دروازے سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھگڑا VIP لاونچ میں نشستوں پر شروع ہوا تھا۔