۔،۔فرینکفرٹ کے مرکزی ٹرین سٹیشن پر منشیات فروش گرفتار۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 11جولائی کی شب کو منشیات فروش پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے جس کے پاس نہ صرف منشیات بلکہ بڑی مقدار میں نقد رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 65سالہ منشیات فروخت کے پاس 309گرام ہیروئین ۔ 74 گرام کوکائین اور 25,000یورو بھی برآمد کئے گئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ شخص اس سے پہلے کئی بار جیل میں رہ چکا ہے ،گذشہ دنوں پولیس نے مختلف چھاپوں کے درمیان تقریباََ 17,4 kgمنشایت برآمد کی ہیں۔

dd2 dd1 dd