۔،۔آتشزدگی سے11غیر ملکی مزدور ہلاک۔ سعودی عرب ۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب ریاض۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شعودی عرب کے صوبہ نجران کے ایک گھر میں نامعلوم وجوعات کی بنا پر آگ بھڑک اُٹھی جس کی وجہ سے گھر میں موجود 11غیر ملکی افراد دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 6افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا تھا۔ سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملہ جب آگ پر قابو پانے کے لئے جائے حادثہ پر پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران ہو گئے کہ گھر میں وینٹی لیشن Ventilationکا کوئی انتظام نہیں اور تو اور گھر میں کوئی کھڑکی تک موجود نے تھی جہاں سے دھواں باہر نکل سکتا،سول ڈیفینس کے مطابق گھر کے تمام رہائشی غیر ملکی افراد تھے جو محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب میں مقیم تھے، ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے بنایا گیا ہے ۔

sd