-،-مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے چین کا عزم و اعلان خوش آئند ہے ‘جی کیو ایم -،-

اقوام عالم پر بھارت کا جارحانہ ‘سفاکانہ‘ بے رحم اور امن دشمن چہرہ بے نقاب ہوتا جارہا ہے!
مہذب و امن دوست اقوام نے تصفیہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر غوروخوض شروع کردیا ہے!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چین کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعمیری کردار کی ادائیگی کے اعلان و عزم کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مثبت و نیک شگون قرار دیتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ قرائن اس بات کا پتا دے رہے ہیں کہ عالمی برادری پر بھارت کا جارحانہ ‘سفاکانہ‘ بے رحم اور امن دشمن چہرہ بے نقاب ہوتا جارہا ہے اور اب دنیا کو یہ بات سمجھ آنے لگی ہے کہ دنیا کے محفوظ و پر امن مستقبل کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے اسلئے مہذب و امن دوست اقوام و ممالک نے تصفیہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر غوروخوض شروع کردیا ہے جو نہ صرف کشمیری عوام کی جدوجہد کے منطقی حل کی جانب پیشرفت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستان کے مؤقف کی فتح بھی ہے اسلئے حکومت ومقتدر قوتوں و طبقات کو اس موقع پر ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دباؤ ڈالنے اور بھارت کیخلاف تیز رفتار ‘ فعال اورمؤثر و مستند لابنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔