-،-سولنگی قوم پاکستان وعوام دشمنوں کامکمل احتساب کریگی ‘ سولنگی اتحاد-،-
اختیار و اقتدار کو استحصالیوں سے آزاد کراکر محب وطنوں و عوام دوستوں کا ایوانوں میں پہنچائینگے!
سولنگی قوم نے متحد ہوکر تبدیلی ‘ انقلاب اور احتساب کا سفر شروع کردیا ہے ‘ امیر علی سولنگی کا خطاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سولنگی قوم نے عہد کرلیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے انقلاب کی بنیاد رکھ کر پاکستان اور عوام دشمنوں کا مکمل احتساب کرے گی اور ملک و قوم کو لوٹ کر بیرون و اندرون ملک جائیدادیں بنانے ‘ فلیٹس و محل خریدنے اور آف شور و انشور کمپنیاں بنانے والے تمام خاندانی ‘ موروثی اور روایتی لٹیروں کو آئندہ انتخابات میں مستر کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے نامزد برادری سے مخلص ‘ تعلیم یافتہ ‘ محب وطن اور عوام دوست نمائندوں کا انتخاب کرکے انہیں ایوان اقتدار تک پہنچانے کیلئے پوری سولنگی برادری متحدو یکجا ہوکر اپنا ذمہ دارانہ اور انقلابی و احتسابی کردار ادا کرے گی ۔ ایڈوکیٹ اجمل خان سولنگی اور جام فیاض سولنگی کی میزبانی میں اوباڑو شہر ضلع گھوٹکی میں ہونے والے پاکستان سولنگی اتحاد کے برادری کنونشن سے خطاب کرنے والے سولنگی سرداروں ‘ بزرگوں ‘ عمائدین ‘ دانشوروں ‘ میزبان ‘ منتظمین ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنماؤں اور سینئر وبزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے کہا ہے کہ سولنگی قوم کا یہ ٹھاٹھیں مارتا عوامی سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ سولنگی قوم نے متحد ہوکر تبدیلی ‘ انقلاب اور احتساب کا سفر شروع کردیا ہے اور اختیارو اقتدار کو استحصالیوں کے شکنجہ سے آزاد کراکر محب وطن قوتوں کا اختیارو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچائے گی !

so