-،-جے آئی ٹی نے عوام دشمنوں کا نقاب اتاردیا ہے ‘راجونی اتحاد-،-
عوام اپنے اصل دشمنوں کا پہچان لیں اور ان کے احتساب وان سے نجات کی جدوجہد کریں !
روایتی سیاسی جماعتیں و قیادتیں ہی ملک و قوم کی دشمن ہیں انتخابات میں انہیں مسترد کیا جائے
ٍ
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پانامہ کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ نے عوام دشمنوں کے چہروں سے نقاب اتاردیا ہے اور اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ اقتدارو اختیار پرست روایتی حکمران ‘ سیاستدان اور قیادتیں و جماعتیں نہ تو کبھی عوام سے مخلص تھیں اور نہ ہی مستقبل میں کبھی ان سے ملک و قوم سے مخلصی و حب الوطنی کی توقع کی جاسکتی ہے اسلئے عوام کو اب ان عوام دشمنوں کو پہچان کر ان کے احتساب کا مطالبہ اور ان سے مکمل نجات کی جدوجہد کرنی چاہئے ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے اور اپنی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیساتھ پاکستان کی سلامتی و بقا کیلئے آئندہ انتخابات میں روایتی سیاستدانوں ‘ سیاسی و مذہبی جماعتوں اور روایتی قیادتوں کو مسترد کریں اور اپنی اپنی برادری کے محب وطن و عوام دوست ایسے نمائندوں کو اسمبلیوں میں بھیجیں بے داغ کردار و ماضی کے حامل اور حقیقی معنوں میں عوامی حمایت کے مستحق ہیں ۔