۔،۔بھارت چین کو نشانہ بنانے والے جوہری میزائیل کے خواب دیکھ رہا ہے۔،۔

شان پاکستان بھارت دہلی۔ امریکی جوہری ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ بھارت اپنے ایٹمی اثاثوں کی تجدید کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور ای انڈیا ایسے میزائیلوں کی تیاری کی کوشش میں ہے جنہیں چین کے کسی بھی حصّہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ امریکی ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکمت عملی میں ہونے والی اس تبدیلی سے آئندہ 10 برس کے دوران بھارت کی جوہری استعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے اور پاکستان کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے کردار پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔