۔،۔گریٹر مانچسٹر میں مسلم طالبات انتہا پسندوں کے گھیرے میں۔،۔

شان پاکستان برطانیہ مانچسٹر۔ برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر Greater Manchester میں مذہبی منافرت کی انتہا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مسلم طلبہ کے لئے پڑھنا بھی مشکل ہو چکا ہے انتہا پسند طلباء نے مسلم طلباء و طالبات کو گھیرے میں لے کر داعش کے نعرے لگانے شروع کر دیئے یاد رہے کہ اساتذہ یہ منظر خاموشی سے دیکھتے رہے مگر کوئی ایکشن نہیں لیا دوسرے لفظوں میں اساتذہ نے بھی انتہا پسندوں کا ساتھ دیا جبکہ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایک بچی کی ماں فرح آفتاب نے بچی کو سکول سے ااُٹھا لیا ، مانچسٹر سے منتخب ہونے والے برپش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس واقعہ کی مذمت کی گئی ہے اور فوری طور پر نوٹس لیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔

en