-،-قوم مایوس نہ ہو ‘عدلیہ اس بار یقیناًانصاف واحتساب کریگی ‘جی کیو ایم -،-
پانامہ کیس عدالتی فیصلہ ملک وقوم کو ہمیشہ کیلئے مفاد پرستوں و دشمنوں سے محفوظ کردیگا‘ سورٹھ ویر
عدلیہ ماضی کی پنجاب پرستی ‘ جانبداری اور مقتدر طبقات کی حاشیہ برداری کی روایات دفن کردیگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد کی تاریخ ویسے تو مساوات و انصاف اور مقتدر طبقات کے احتساب سے نا آشنا ہے مگر اس کے باوجود اللہ بڑا رحیم و کریم ہے وہ جب چاہے اپنے بندوں کو حوصلہ و ہدایت دیکر ان سے کام لے سکتا ہے اس لئے قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہئے اور توقع رکھنی چاہئے کہ اعلیٰ عدالت اس بار ماضی کی تاریخ کے مطابق پنجاب پرستی ‘ ابن الوقتی ‘نظریہ ضرورت ‘ جانبداری اور مقتدر طبقات کی حاشیہ برداری کی تمام سابقہ روایات کو دفن کرتے ہوئے آئین ‘ انصاف ‘ قانون اور اسلام کے اصول مساوات کے مطابق انصاف کرتے ہوئے پانامہ کیس میں ملوث تمام عوام دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچاکر اپنے انقلابی فیصلے کے ذریعے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ملک وقوم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے عوام دشمن خاندانوں ‘ استحصالی طبقات اورسیاسی مفادات کیلئے تعصب ‘ لسانیت‘ فرقہ پرستی ‘ دہشتگردی ‘ لاقانونیت اور جرائم کو فروغ دینے والوں نجات دلائے گی اور پانامہ کیس میں عدلیہ کا تاریخ ساز فیصلہ آئندہ انتخابات میں ملک و قوم دشمنوں کے ایوان اقتدار تک پہنچنے کا ہر راستہ بند کردیگا ۔