-،-روایتی سیاستدانوں سے پیار و اعتبار زہر قاتل ہے‘ راجونی اتحاد -،-
جمہوریت کے نام پر عوام کو بیوقوف بناکر ترقی کے نام پر لوٹنے والے ہی عوام کے اصل دشمن ہیں
انتخابات میں عوام تمام روایتی سیاستدانوں ‘ قیادتوں اورروایتی سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیں گے!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ اور اس کیخلاف حکومتی اراکین و وفاقی کابینہ کے کردار نے اس بات کو ثابت کردیا ہے سالہا سال سے جمہوریت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے اور ترقی کے نام پر عوام کو لوٹنے والے استحصالی حکمران ‘ سیاستدان ‘ سیاسی جماعتیں اور قیادتیں ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں بلکہ ذاتی مفادات کیلئے کرپشن کرنے اورکرپشن کا تحفظ کرنے والے اپنے مفاد و تحفظ کیلئے قومی و عوامی مفادات کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچاسکتے ہیں اسلئے عوام دشمن استحصالیوں پر مزید اعتبار یا ان سے پیار نہ صرف وطن عزیز بلکہ عوام کے مستقبل کیلئے بھی زہر قاتل ثابت ہوگا اسلئے عوام اس بار انتخابات میں کسی بھی روایتی سیاسی جماعت ‘ قیادت یا سیاستدان کے پر فریب نعروں اور جھوٹے وعدوں کے دھوکے میں آنے کی بجائے اپنے ووٹ کو عوام دشمنوں سے نجات اور ان کے احتساب کیلئے استعمال کرتے ہوئے اپنی اپنی برادری کے مخلص افراد کو اپنی ترجمانی ‘رہبری اور قیادت کا فریضہ سونپتے ہوئے اپنے ووٹ کے ذریعے انہیں ایوانوں میں بھیج کر تبدیلی ‘ انقلاب ‘ احتساب ‘ کرپشن‘استحصال ‘ ناانصافی ‘ بد امنی اور دہشتگردی فری ۔۔۔محفوظ ‘ خوشحال اور پر امن پاکستان کی بنیاد رکھیں ۔