۔،۔فوجی آپریشن میانمار کے دوران مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا۔،۔

شان پاکستان رنگون میانمار ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کے ایک وفد نے،رنگون میانمار Myanmar Rangoonکی ریاست راکھائن کا دورہ کیا ان کے دو روزہ دورے کے دوران وہاں متاثرہ روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کے دوران اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن کے دوران مسلمان مردوں کو زندہ جلا دیا گیا ،بچوں سمیت سیکڑوں افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ چلائے بغیر قید میں ڈال دیا گیا، خواتین کی آبرو ریزی کی گئی جبکہ سیکڑوں عورتوں کے شوہر اور بچے ابھی تک لاپتہ ہیں، انتہا پسند بدھسٹوں اور سیکورٹی اہلکاروں نے روہنگیا مسلمانوں پر خوفناک مظالم ڈھائے اور بے گناہ لوگوں کو زندہ بھڑکتی آگ میں جلا دیا۔گذشہ سال میانمار کی فوج نے مواگ ڈو۔ کے علاقہ میں مسلمانوں کے دیہاتوں میں آپریش کیا جس سے تقریباََ 75ہزار مسلمان بے گھر ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کے مطابق میانمار سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے خواتین کو اجنماحی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا ان کے گھروں کو نظر آتش کر دیا جو انسانیت خلاف جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ یاد رہے میانمار کی حکومت نے گذشتہ 9 ماہ سے غیر ملکی صحافیوں کو اس علاقہ میں جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

m2 m1 m3 m4 m5