۔،۔دلہن کی رخصتی بکتر بند گاڑی میں ہوئی۔،۔برازیل۔،۔

شان پاکستان برازیل ساوُپالو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے تحت 25 سالہ ماریا وکٹوریا    صMaria viktoria صوبائی اسمبلی کی رکن  ہیں جبکہ ان کے والد بھی وفاقی حکومت میں وزیر صحت اور والدہ صوبائی نائب گرونر ہیں ، ان کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ چرچ کے باہر سینکڑوں حکومت مخالف مظاہرین جمع ہونے شروع ہو گئے۔اور احتجاج شروع کر دیا، دولہا اور دلہن رسموں کی ادائیگی کے بعد چرچ سے باہر نکلے تو مظاہرین نے دولہا اور دلہن پر انڈے اور ٹماٹر برسانے شروع کر دیئے جس پر پولیس نے بکتر بند گاڑی طلب کر لی جس کے ذریعہ دلہن اور دولہا کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ،اس موقع پر پرلیس اہلکاروں اور مشتعل افراد کے درمیان جھڑپوں بھی ہوئیں۔

sa sa1