۔،۔مندر سے یاتریوں کی بس سری نگر کی طرف جاتے ہوئے کھائی میں گر گئی۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ کشمیر سری نگر۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں موجود مندر امر ناتھ سے یاتریوں کی بس سری نگر کی جانب رواں تھی کہ اچانک ضلع رام بن کے علاقہ بنی ہال کے فوجی اڈے کے قریب پچھلا ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو گئی اور قریبی کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 16افراد موقعہ پر ہی جان بحق ہو گئے اور رپورٹ کے مطابق 26افراد کو شدید زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے، پولیس ترجمان کے طابق ہلاک ہونے والوں میں 14مرد اور 2خواتین شامل ہیں جبکہ شدید زخمی ہونے والے افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بس میں مجموعی طور پر 46افراد سوار تھے زیادہ تر افراد کا تعلق راجستھان اور بہار سے تھا۔

mk