۔،۔قطبال کے مقامی گدی نشین امجد علی شاہ اور پیر خادم حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔،۔

شان پاکستان فتح جنگ قطبال۔ مقامی نیوز کے مطابق فتح جنگ کے علاقہ قطبال میں پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مقامی گدی نشین امجد علی شاہ اور پیر خادم حسین کو گرفتار کر لیا جس پر ان کے مریدوں اور مقامی رہائشیوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کے علاوہ انہوں نے سڑکوں پر ٹائر بھی جلائے، رپورٹ کے مطابق مشتعل افراد نے تھانہ پر قبضہ کرنے کے بعد ایس۔ ایچ۔ او ۔ SHOسمیت وہاں موجود پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ،یاد رہے پولیس اہلکاروں نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے پہلے ہی گرفتار پیروں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا تھا۔ مظاہرین نے قطبال تھانہ میں موجود تمام ریکارڈ بھی نظر آتش کر دیا اور دھمکی دی کہ ایک گھنٹے کے اندر اندر ان کے پیر و مرشد کو رہا نہ کیا گیا تو تھانہ کی بلڈنگ کو بھی جلا کر راکھ کر دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پیر خادم حسین شاہ اور پیر امجد علی شاہ پر ضلع میں داخلی پر پابندی لگائی ہوئی تھی ، پابندب کے باوجود دربار میں موجود افراد کے اجتماع سے پیر خادم حسین کا خطاب کروایا گیا ،اسی قانون شکنی کی بنا پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں پیروں کو گرفتار کر کے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

fj