۔،۔انگلینڈ میں 6ماہ کے دوران 400سے زائد تیزاب پھینکنے کے حملے۔،۔

شان پاکستان برطانیہ ویلز۔ مقامی میڈیا اور پولیس ترجمان کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں تیزاب پھینکنے کے واقعات میں سزاوُں میں اضافہ کے باوجود دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، جمعرات کو مشرقی لندن میں 5افراد پر تیزاب پھینکنے کے واقعات ہوئے، حالات کا جائزہ لیتے ہوئے وزراء پر تیزاب سے متعلق سخت قانون کے مطالبات میں شدت آئی ہے۔ قانون میں تیزاب کی فروخت کو سخت کرنے کے لئے آوازیں بڑھتی جا رہی ہیں، رپورٹ کے مطابق تیزاب پھینکنے کے زیادہ تر واقعات لندن میں پیش آئے ہیں، تیزاب کے حملوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے جائزے میں موجود قانون کو دیکھا جائے گا،اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ پولیس کے اقدامات کو تیز کر دیا جائے، لوگوں کی نقصان دہ تیزابی مصنوعات تک رسائی اور تیزاب حملوں کے متاثرین کو کس طرح مدد فراہم کی جائے۔

lo