۔،۔رقص کے انداز میں نقدی اور پاسپورٹ غائب۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔گرمیاں شروع ہوتے ہی فرینکفرٹ کے شاپنگ مول پر چند رقص کرتے گروپ نظر آنے لگے ، دراصل وہ ٹرینڈ اور پیشہ ورانہ چور ہیں وہ سیاحوں کے سامنے رقص کرتے ہیں اور آناََ فاناََ شائقین کا ہاتھ پکڑ کر رقصکرنا شروع کر دیتے ہیں اور جیسے ہی جسموں کا ملاپ ہوتا ہے اپنا کام کر دکھاتے ہیں حال میں بروز ہفتہ ایسے ہی ایک پیشہ ورانہ گروپ نے جاپان، کوریا اور ویت نامی سیاحوں کی جیبیں صاف کر دیں ، پولیس ترجمان کے مطابق پیشہ ورانہ جیب کتروں نے پاسپورٹ، کریڈٹ کارڈ اور 1400یورو چند لمحوں میں چرا لئے اور موقع وارات سے فرار ہو گئے۔

ds ds1