۔،۔سٹٹگارٹ میں دو جیب کتریوں نے تینتیس سالہ عورت کو لوٹ لیا۔،۔

شان پاکستان جرمنی سٹٹگارٹ۔ سٹٹگارٹ کے شاپنگ سینٹر میں ایک 33سالہ عورت کو دو عورتوں نے لوٹ لیا پولیس رپورٹ کے مطابق Bahnhof strasseپر دو نامعلوم عورتوں نے خاتون سے بات چیت کرنے کے بعد ہاتھ دیکھنے کی پیش کش کی جب تینتیس سالہ عورت 40اور 45سالہ عورتوں کی باتوں میں ہاتھ دکھانے کے لئے راضی ہو گئی تو ایک نے ہاتھ دیکھنا شروع کر دیا اسی دوران دوسری عورت نے عورت کے پرس میں موجود نقدی اُڑا لی ،پولیس کا کہنا ہے کہ ایک عورت کے بائیں گال پر نشان موجود ہے اور سرخ لہنگا پہنے ہوئے تھی،