-،-ذاتی مفادات کے عوام دشمن سوداگر بے نقاب ہوچکے ہیں ‘ سولنگی اتحاد-،-
ا ستحصالی طبقات سے تعلق رکھنے والے تمام قائدین عوام دشمن ہیں‘عوام کو ان کا احتساب کرنا ہوگا
نئی مخلص قیادت منتخب کرنے کی بجائے شخصیت پرستی کا مظاہرہ آئندہ نسلوں کیلئے تباہ کن ہوگا!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی عرف پٹی والا نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام پر پانامہ کیس کے دوران یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ استحصالی طبقات سے تعلق رکھنے والی تمام قیادتیں ‘ سیاسی جماعتیں اور سیاستدان ذاتی مفادات کے سوداگر ہیں اور ذاتی مفادات کے سوداگر کبھی اجتماعی و قومی مفادات سے مخلص نہیں ہوسکتے اسلئے محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے ضروری ہے عوام ذاتی مفادات کے سوداگروں سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے آئندہ انتخابات میں شخصیت پرستی میں پھر سے روایتی قیادتوں ‘ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو مسلط کرکے اپنے بچوں کے مستقبل کو غیر محفوظ اور انہیں استحصالی طبقات کا غلام و یرغمال بنانے کی غلطی کرنے کی بجائے اپنے اندر سے اہل ‘ با صلاحیت ‘ تعلیم یافتہ ‘ دیانتدار ‘ مخلص ‘ عوام دوست افراد کو آگے لائیں اور انہیں اپنے ووٹ سے کامیاب بناکر ایوانوں میں بھیجیں تاکہ ایوانوں میں ملک و قوم دشمن سیاست کی بجائے ملک وقوم کی تعمیر‘ ترقی ‘خوشحالی اور عوامی مسائل و قومی بحرانوں کے حقیقی حل کیلئے ذمہ دارانہ قومی سیاست کی بنیاد رکھی جاسکے ۔