-،-تعلیم کا فروغ تمام سماجی مسائل حل کرسکتا ہے ‘ الطاف میمن -،-
محفوظ مستقبل کیلئے آئندہ نسلوں کی بہترین تربیت اور اس کیلئے بچیوں کا تعلیم یافتہ ہونا لازم ہے
آل میمن بلدیہ جماعت ‘ بلدیہ کے انٹرمیڈیٹ گرلز کالج کواپ گریڈ کرکے ڈگری کا درجہ دے !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر(ماہر قانون اور معروف روحانی تصانیف نگار الطاف میمن ایڈوکیٹ نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتایا کہ ترک مارکیٹ بلدیہ ٹاؤن نمبر3میں آل میمن بلدیہ جماعت کے زیر انتظام گرلز انٹرمیڈیٹ کالج خواتین کو نور علم سے منور کرنے کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہا ہے مگر انٹرمیڈیٹ کے بعد علاقہ میں طالبات کیلئے ڈگری کالج کی عدم موجودگی کے باعث طالبات کیلئے مزید و اعلیٰ تعلیم کا حصول مشکل و ناممکن ہوجاتا ہے اسلئے وہ گھر بیٹھ جاتی ہیں اس حوالے سے بلدیہ ٹاؤن کی طالبات کے ایک وفد نے بحیثیت سماجی و میمن رہنما مجھ سے ملاقات کرکے اس مسئلے کے حل کیلئے کردار کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے اسلئے میں میڈیا کے توسط سے حکومتی عہدیداران ‘ سیاسی و سماجی رہنماؤں اور میمن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی معزز ومعتبر شخصیات کیساتھ آل میمن بلدیہ جماعت کے سرپرستوں اور عہدیداران تک بلدیہ ٹاؤن کی طالبات کا مطالبہ پہنچاتے ہوئے ان سے اپیل کرتا ہوں کہ خواتین کے مذکورہ کالج کو اپ گریڈ کرتے ہوئے ڈگری کالج کا درجہ دیکر بلدیہ ٹاؤن کی طالبات کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں حائل دشواریوں کو دور کیا جائے کیونکہ قومی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کے ہرفرد کو بلا تفریق صنف اعلیٰ ترین فراہم کی جائے کیونکہ مرد کی تعلیم ملکی و قومی ترقی کا باعث بنتی ہے اور عورت کی تعلیم ازداوجی زندگی کو خوشگوار بنانے کیساتھ نونہالوں کی بہترین تربیت کا ذریعہ بن کر ملک و قوم کو ایسے با صلاحیت افراد فراہم کرتی ہے جو قومی تحفظ ‘ ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہوتے ہیں اسلئے ضروری ہے بچوں کے ساتھ بچیوں کی تعلیم و تربیت پربھی توجہ دی جائے اور بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں ودشواریوں کو دور کیا جائے۔