۔،۔ کونسٹنز Konstanzer Diskothek نائٹ کلب میں ذاتی تنازع پر قتل ۔،۔

شان پاکستان جرمنی کونسٹنز۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی رات کو صبح 04:30 Uhrبجے 34-سالہ کُرد عراقی نے ایک مہلک ہتھیار M16 سے گَرے*Grey* کلب کے سیکورٹی گارڈ کو ہلاک اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا،یہ واقعہ صبح 04:26بجے پیش آیا پولیس موقعہ واردات پر ٹھیک 04:30 Uhrبجے پہنچی جس پر پولیس اور کُرد عراقی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس پر عراقی ملزم شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق حملہ آور ڈسکو کے ایک ملازم کا رشتہ دار تھا۔ ملزم ڈسکو گرے *Grey* میں جانا چاہتا ڈسکو کے سیکورٹی گارڈ رمضان نے ملزم کو اندر جانے سے منع کر دیا جس پر ملزم اپنے گھر واپس گیا اور چند لمحوں کے بعد کلاشنکوف Stumgewehr M16 لے کر آیا یاد رہے اس طرح کا اس قسم کا اسلحہ صرف آرمی میں استعمال کیا جاتا ہے ، دوران فائرنگ ایک پولیس آفیسر بھی شدید زخمی ہوا خوش قسمتی سے گولی پولیس آفیسر نے ہیلمیٹ پہنی ہوئی تھی۔

m16 m2 m1