۔،۔ 24سالہ خاتون اور 28سالہ تین مرد، مکان کی چھت پرمنشیات کاشت کرنے کے جرم میں گرفتار۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ رات کو 21:45 Uhrبجے پولیس آفس کا ٹیلیفون کھڑ کھڑایا پولیس آفیسر پولیس ٹیلیفون کے دوسری طرف سے آواز سنائی دی گئی کہ تین مرد اور ایک عورت سامنے والے گھر کی چھت پر مشکوک حالت میں نظر آ رہے ہیں شاید وہ چوری کی غرض سے چھت پر چڑھے تھے ، جس پر پولیس فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچی ، ڈارم سٹڈٹر لینڈ سٹراسے Darmstadterland str پر اونچی عمارتیں موجود ہیں پولیس کے پہنچنے پر افراد کی جانچ پڑتال کے درمیان پولیس کو حیرانگی اس وقت ہوئی جب انہوں نے نہ صرف چھت بلکہ ان کے اپارٹمنٹ میں بھی منشیات کے پودے پائے جن میں ماریوہانا Marihuana, اور بھنگ کے پودوں کی کاشت کی ہوئی تھی پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ان کا کہنا ہے کہ شاید یہ لوگ اکیلے نہیں ہیں، کچھ ہی دیر بعد آفن باغ لینڈ سٹراسے Offenbacherland str پر ایک اور چوبیس سالہ لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا اس کے اپارٹمنٹ میں بھی Marihuana, کے پودے پائے گئے۔

ma 7b30b49cf01e467bf631e992a74f900bv1_max_755x425_b3535db83dc50e27c1bb1392364c95a2