انقرہ ترکی(پ ر)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے چیف ایڈوائزر وزیراعظم ترکی عمر کورکماژ سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں پاکستان ۔ترکی اور یورپ کے موجودہ حالات اور تعلقات پر گفتگو کی گئی جس میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کا یورپی ممالک میں پاکستان کے لئے کام کو مفصل طور پر بیان کیا گیا ۔ اس موقع پر پرویز اقبال لوہسر نے ترکی کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر بھی گفتگو کی اور کیا کہ ترکی اور پاکستان دو اسلامی برادر ملک ہیں اور دونوں عالم اسلام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں بسنے والے پاکستانی بھی ترکی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وزیراعظم بینالی یلدرم کی ترکی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔پرویز اقبال لوہسر نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اہم مسئلہ کی جانب بھی توجہ دلائی ۔پردیس خاص طور پر یورپی ممالک میں یہاں پر پاکستانی آباد ہیں وہ ترکش ائیر لائن کو بھی پی آئی اے کی طرح فوقیت دیتے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ جس طرح پی آئی اے جب کو ئی پاکستان ان ممالک میں وفات پا جاتا ہے تو اس کی میت بغیر معاوضہ کے پاکستان لے کر جا ٹی ہے جس سے لواحقین کے بہت سے اخراجات بچ جاتے ہیں ۔اگر ترکش ائیر لائن بھی یہ خدمت سرانجام دے تو پاکستانی ترک حکومت کے مشکور ہونگے۔
چیف ایڈوائزر وزیراعظم ترکی عمر کورکماژ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی صرف برادر ملک ہی نہیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں بھی ایک ساتھ ہیں ۔پاکستان پر آنے والی کوئی تکلیف ہم بھی اسی طرح محسوس کرتے ہیں جس طرح ایک عام پاکستانی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی تجویز نوٹ کر لی ہے اس بات متعلقہ افراد سے بات کی جائے گی۔
ملاقات انتہائی سود مند رہی جس کے آنے والے دنوں میں ثمرات سامنے آئیں گے۔

WhatsApp Image 2017-08-01 at 18.42.20