-،-ہردلعزیز سیاسی‘ سماجی وعوامی رہنما امیر پٹی کی تدفین آج ہوگی -،-
خوجہ جماعت خانہ ناظم آباد 2میں جنازہ ہوگا اور سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا جائیگا !
امیرپٹی کی تدفین میں حکومتی ‘ سیاسی ‘ سماجی ‘ صحافتی ‘ تعلیمی اور عوامی شخصیات شرکت کریں گی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے انفار میشن سیکریٹری عمران چنگیزی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حر کت قلب بند ہوجانے سے خالق حقیقی سے جا ملنے والے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائدوچیئرمین گجراتی سرکار امیر علی سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویرکی تدفین آج ہوگی ۔ مرحوم امیر علی پٹی والا کو اسماعیلی قبرستان سخی حسن میں سپرد خاک کیا جائیگا جبکہ میت صبح 10بجے امیر پٹی کے بڑے صاحبزادے عرفان سولنگی پٹی والا کی رہائشگاہ واقع گلشن کریم بالمقابل اللہ والا بریانی ہاؤس ‘ نزد گول مارکیٹ ‘ ناظم آباد سے اٹھایا جائے گااور خوجہ جماعت خانہ ناظم آباد میں صبح 11بجے دیدار جنازہ ہوگا ۔عمران چنگیزی نے مزید بتایا کہ امیر پٹی کی رحلت پر روشن پاکستان پارٹی ‘ گجراتی قومی موومنٹ ‘ پاکستان سولنگی اتحاد ‘ پاکستان راجونی اتحاد‘ سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن ‘کاٹھیاواڑسپریم کونسل ‘ دی آل میمن جنرل جماعت ودیگر سماجی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان کو شدید صدمہ و دکھ پہنچا ہے اور وہ سخت رنجیدہ ہیں ۔عمران چنگیزی نے مزید بتایا کہ امیر پٹی کی رحلت پر اعلیٰ حکومتی ‘ سیاسی ‘ دفاعی ‘ صحافتی ‘سماجی اور عوامی شخضیات نے ان کے ورثأ سے تعزیت کی ہے اور ان کی تدفین میں بھی شہر بھر کی معزز شخصیات بڑی تعداد میں شرکت کریں گی ۔

14324153_1682261758759875_1170846557546511490_o