-،-پاکستان کے عام لوگ بہت باصلاحیت ہیں۔روحی کھوکھر-،-
مووآن پاکستان کے چیئرمین محمدکامران میاں کوپاکستانیت کی سزادی گئی تھی

مووآن پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل روحی کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہما ری جماعت مووآن پاکستان کے مرکزی چیئرمین محمدکامران میاں کوپاکستانیت کی سزادی گئی تھی۔انہیں آزادی اظہار کی پاداش میں ناحق قید کیا گیا تھا ۔مووآن پاکستان ترقی پسند عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔محب وطن لوگ جوق درجوق محمدکامران میاں کی قیادت میں مووآن پاکستان کی تحریک میں براہ راست شریک ہورہے ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں مووآن پاکستان بڑاسرپرائز دے گی ۔موروثی سیاست اورشخصیت پرستی سے متنفر پاکستانیوں کیلئے مووآن پاکستان کاسلجھا ہواسیاسی پلیٹ فارم بڑی غنیمت ہے۔انتخابی اصلاحات اوراس کے اثرات کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے روحی کھوکھر ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کے عام لوگ بہت باصلاحیت ہیں،ہمیں ان کی پاکستانیت پرفخر ہے۔،انہیں بھی منتخب ایوانوں میں آنے اورملک وقوم کی قسمت کے فیصلے کرنے کاحق حاصل ہے۔دانائی کسی کی میراث نہیں ،عام آدمی کی خدادادصلاحیتوں کے اظہار سے معاشرے پرمثبت اورخوشگواراثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں نظام کی تبدیلی کیلئے ووٹ کی طاقت پرانحصار کریں گے۔عوام کے اجتماعی فیصلہ ہمیشہ درست ہوتے ہیں مگر الیکشن کاشفاف اورمنصفانہ ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ2018ء اور2013ء کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی تھی ،2018ء کے انتخابات کوشفاف اورمنصفانہ بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔انتخابی اصلاحات کے سلسلہ میں مشاورت کیلئے صرف پارلیمانی نہیں بلکہ چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والی رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں سے تحریری تجاویزطلب کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کیخلاف عوامی مزاحمت خوش آئند ہے۔مووآن پاکستان کا کرپشن کیخلاف اصولی موقف برقراررہے گااورہم معاشرے کوہرقسم کی بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے شعور اجاگرکرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں نے کرپشن کیخلاف آپریشن کانقارہ بجادیا۔ عوام کی سطح پرکرپشن سے بیزاری امیدافزاء ہے ۔