انقرہ(پ ر)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے ترکی کے ڈپٹی منسٹر ای یو افیئرز علی ساحن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔اس ملاقات میں چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے فیڈریشن کی یورپ میں کارگردگی کے حوالہ سے گفتگو کی اور کہا کہ فیڈریشن پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے یورپی ممالک میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کر رہی ہے۔اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپ میں تارکین وطن جو ترکی کے راستہ سے داخل ہو رہے ہیں ان کی حالت نا گفتہ با ہے۔ان کے مسائل کو حل کرنا ہم سب کا بنیادی فرض ہے۔چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے ترکی میں پاکستانیوں کے ساتھ پیش ہو نے والے واقعات کا بھی تذکرہ کیا۔جس میں ترک باشندے اور کرد پاکستانیوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ یورپ میں مقیم ترک عوام کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے روابط اور تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان جس طرح کے تعلقات ہیں ان کی عوام جو یورپ میں مقیم ہے آپس میں ایسے ہی مضبوط تعلقات بنائیں جائیں اس پر بھی فیڈریشن اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی منسٹر ای یو افیئرز علی ساحن نے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کی کار کردگی کو سراہا اور کہا کہ ایسے غیر سیاسی پلیٹ فارم ہی اپنے ممالک کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں اور جس طرح آپ نے کہا کہ پاکستان کے سافٹ امیج کے لئے کام کر رہے ہیں تو یہ بہت ضروری اور کسی ملک کے لئے انتہائی ضروری بھی ہے۔انہوں نے تارکین وطن جو ترکی کے راستہ سے یورپ میں داخل ہو رہے ہیں ان کے حالت زار اور مسائل کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔اور ترکی میں پاکستانیوں کے حوالہ سے بھی حکومت آگاہ ہے اور ان مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے پرویز اقبال لوہسر کی حب الوطنی کے جذبہ کو بھی سراہا۔

index