-،-اگرنوازشریف نااہل ہیں توپھرکوئی اہل نہیں ۔ نویدشاہ-،-
میں بھی نوازشریف ہوں ،نقاب پوش کس کس کونااہل کریں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتازرہنما اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہورڈویژن کے سابق صدرنویدشاہ نے کہا کہ اگر پاکستان کوایٹمی واقتصادی طاقت بنانیوالے میاں نوازشریف نااہل ہیں توپھرکوئی اہل نہیں۔پاکستان کاہرآبرومنداورجرأتمند فردنوازشریف ہے ،نقاب پوش کس کس میاں نوازشریف کونااہل کریں گے۔انہیں بیرونی دباؤاوراندرونی سازشوں کے باوجود سی پیک تعمیر کرنے کی پاداش میں سزادی گئی ۔پاکستان سے وفاداری پرسزا ملنادرحقیقت اعزازاورانعام ہے ۔میاں نوازشریف عنقریب بڑی دھوم دھام سے چوتھی باروزیراعظم منتخب ہوں گے۔میاں نوازشریف پاکستان کیلئے ناگزیر ہیں، عہدحاضر کی سیاسی قیادت میں کوئی ان کامقابل نہیں ہے۔وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔نویدشاہ نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کواقتدار سے ہٹایا جاسکتا ہے مگرکسی سازش کے بل پر تاریخ کی کتاب سے ان کانام نہیں مٹایاجاسکتا۔ وہ پاکستانیوں کے محبوب ومقبول لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کاووٹ بنک برقرار رہے گااورآئندہ انتخابات میں میاں نوازشریف کے حامی بھاری تعداد میں ووٹوں سے کامیاب ہوں گے۔2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوگی اورمیاں نوازشریف کے ویژن کی روشنی میں پاکستان شاہراہ ترقی پرگامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کاسیاسی مستقبل روشن ہے۔ میاں نوازشریف وزیراعظم نہیں رہے مگر وہ بادشاہ گر رہیں گے ،آئندہ بھی پاکستان کی قومی سیاست میں ان کے مقام واحترام میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے اپنی گرانقدر قومی خدمات سے عوام کواپنا گرویدہ بنایا ہے۔