-،-پاکستان کے بیس کروڑعوام نوازشریف کی پاکستانیت کاشاہد ہے۔حنا ملک -،-

hina malik

حنا ملک
نوازشریف سے زیادہ کوئی ا ہل اورایماندار نہیں۔اقبال سندھو
پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اورمسلم لیگ (ن) وومن ونگ برطانیہ کی جنرل سیکرٹری حناملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں وزارت عظمیٰ کیلئے میاں نوازشریف سے زیادہ کوئی اہل،تجربہ کار ، ا یماندار اورکوئی صادق وامین نہیں۔میاں نوازشریف کے کرداراوران کی شرافت وصداقت پرانگلی اٹھانے والے خود سیاسی طورپر نوسرباز اورشعبدہ باز ہیں ۔ پاکستان کوایٹمی واقتصادی طاقت بنانیوالے میاں نوازشریف کو نااہل قراردیناقومی ضمیر کی توہین ہے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اقبال سندھواورحنا ملک نے مزید کہا کہ پاکستان کاہرآبرومنداورجرأتمند فردنوازشریف کی پاکستانیت کاشاہد ہے ،نقاب پوش کس کس میاں نوازشریف کونااہل کریں گے۔انہیں بیرونی دباؤاوراندرونی سازشوں کے باوجود سی پیک تعمیر کرنے کی پاداش میں سزادی گئی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے وفاداری پرسزا ملنادرحقیقت اعزازاورانعام ہے ۔میاں نوازشریف عنقریب بڑی دھوم دھام سے چوتھی باروزیراعظم منتخب ہوں گے۔میاں نوازشریف پاکستان کیلئے ناگزیر ہیں، عہدحاضر کی سیاسی قیادت میں کوئی ان کامقابل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کواقتدار سے ہٹایا جاسکتا ہے مگرکسی سازش کے بل پر تاریخ کی کتاب سے ان کانام نہیں مٹایاجاسکتا۔ وہ پاکستانیوں کے محبوب ومقبول لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کاووٹ بنک برقرار رہے گااورآئندہ انتخابات میں میاں نوازشریف کے حامی بھاری تعداد میں ووٹوں سے کامیاب ہوں گے۔2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوگی اورمیاں نوازشریف کے ویژن کی روشنی میں پاکستان شاہراہ ترقی پرگامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کاسیاسی مستقبل روشن ہے۔ میاں نوازشریف وزیراعظم نہیں رہے مگر وہ بادشاہ گر رہیں گے ،آئندہ بھی پاکستان کی قومی سیاست میں ان کے مقام واحترام میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے اپنی گرانقدر قومی خدمات سے عوام کواپنا گرویدہ بنایا ہے۔