۔،۔متحدہ عرب امارات میں شدت گرمی سے کھڑی گاڑیاں جل اُٹھیں۔،۔

شان پاکستان متحدہ عرب امارات دُبئی۔ خلیجی اخبار کے مطابق یونائیٹڈ عرب امارات United Arab Emiratesمیں گرمی شدت سے کھڑی گاڑیوں میں آتشزدگی کے دو ہاقعات سامنے آ چکے ہیں ، رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا پہلا واقعہ صبح 10:00Uhrبجے ام القیوم کے علاقہ میں پیش آیاجبکہ فائر فائیٹرز کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ پر آگ پر فوری قابو پا لیا ، دوسرا واقعہ ابو ظہبی سے دبئی جانے والی منی بس میں اچانک آگ بھڑک جانے کا پیش آیا،یہ ہاقعہ بھی تقریباََ صبح 11:00 Uhrبجے پیش آیا ، محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ اپنی گاڑیوں کا باقاعدہ چیک اپ کروائیں ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

du