-،-بدعنوانی اوربدزبانی سے ملک کی بدنامی ہوئی۔روحی کھوکھر-،-

Roohi khokhar

روحی کھوکھر
سیاستدان ایک دوسرے سے زیادہ مادروطن پاکستان کوبدنام کررہے ہیں

مووآن پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل روحی کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران پارٹیاں ایک دوسرے پرکیچڑاچھالنا بندکردیں۔ وہ ایک دوسرے کورسواکرنے کی آڑ میں مادروطن پاکستان کوبدنام کررہے ہیں۔دنیا والے پاکستان پرہنس رہے ہیں،ایک دوسرے کاشرمناک میڈیا ٹرائل بندکیا جائے ۔ قومی سیاست میں بدعنوانی اوربدزبانی عام ہے۔خالی بلیم گیم سے پاکستان کا نظام اورعوام کامقدر نہیں بدلے گا۔عوام ووٹ کاحق استعمال کرتے وقت خالی پارٹی نشان اورسیاسی خاندان نہیں بلکہ امیدواروں کاذاتی کرداربھی ضروردیکھیں ۔پاکستان میں احتساب کانظام برائے نام ہے۔قومی مجرم ایک دوسرے کااحتساب نہیں کرسکتے ،عوام کے سواکوئی ان کاراستہ نہیں روک سکتا۔احتساب کے بغیر انتخاب کاانعقاد محض وقت اوروسائل کاضیاع ہوگا۔عام آدمی کاووٹ کی پرچی پرمہرلگانے کے سوا سیاست اورنظام ریاست میں کوئی کردارنہیں ہے۔ ایک ا ستقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے روحی کھوکھرایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ا نتخاب کواحتساب قراردینادرست نہیں کیونکہ ہمارے انتخابی نظام میں دھونس جمانااور دھاندلی کرنا عام بات ہے۔شفاف اورمنصفانہ انتخابات کیلئے مقتدرملکوں کی طرزپر جدیدنظام اپنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مٹھی بھرسرمایہ دار کئی دہائیوں سے اپنے کالے دھن کے بل پرعوام اورنظام کویرغمال بنائے ہوئے ہیں۔عام آدمی کی امورریاست اورسیاست میں بھرپورشراکت جبکہ قومی مجرموں کی گرفت کے بغیرمعیشت اور جمہوریت کوطاقت نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی حکمرا ن نے احتساب کاخودکارنظام نہیں بنایا کیونکہ اس طرح یہ خود اوران کے حواری قانون کی گرفت میں آجاتے ۔