۔،۔نماز فجر کے دوران مسجد پر بزدلانہ حملہ۔امریکا۔،۔

شان پاکستان مینیسوٹا امریکا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست سینٹ پاوُل Saint Paul کے علاقے مینیسوٹا۔ Saint Paul, Minnesota میں نماز فجر کے دوران مسجد الفاروق پر نامعلوم افراد نے بم حملہ کیا جس کے نتیجہ میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ، امریکی محکمہ ایف۔بی۔آئی۔ FBIنے رپورٹ درج کر کے وافع کی تحقیقات شروع کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔15جنوری 2017کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے نواحی علاقہ بیلی ویو Washington BALI VIEW,کے مشہور اسلامی مرکز میں ایک37 سالہ جنونی شخص آئزک ولسن نامی شخص نے رات کے کسی پہر مسجد میں داخل ہو کر آگ لگا دی تھی ، گرفتاری پر ملزم نے اس بات کا اعتراف کر لیا تھا کہ اس نے آگ لگائی ہے۔امریکی شہر ہوسٹن America Hosten میں مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر رات کو 02:00Uhrبجے آگ لگا دی گئی تھی نامعلوم آگ لگانے کے بعد بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے ، تاہم جب نمازی نماز فجر کے لئے پہنچے تو مسجد کی جگہ جلا ہوا مسجد کا ڈھانچہ کھڑا تھا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ،تحقیقات کے بعد شرپسندوں کی تلاش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کے لئے 30ہزار ڈالر کا انعام بھی مقرر کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ Donald Trump کی انتخابی مہم سے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا اور اب تک کئی مسجدوں کو آگ لگائی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

m

-،-مسجد الفاروق پر نامعلوم افراد نے بم حملہ کیا جس کے نتیجہ میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا -،-

m1m2

15جنوری 2017کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے نواحی علاقہ بیلی ویو Washington BALI VIEW

m4

America Hosten میں مسلمانوں سے نفرت کی بنیاد پر رات کو 02:00Uhrبجے آگ لگا دی گئی